امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری

us protest

us protest

امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے، سیکڑوں مظاہرین نے بینک حکام کو اپنی تکالیف سے آگاہ کیا، جبکہ حکومت نے وال اسٹریٹ سے مظاہرین کو ہٹانے کیلئے ان کے جنریٹرز اٹھالئے ہیں۔ سیکڑوں مظاہرین نیویارک میں قائم مرکزی بینک کے دفتر گئے۔ اور بینک کے سربراہ کو اپنی تکالیف کے متعلق خط دیا۔
وال اسٹریٹ قبضہ تحریک کے تحت واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری رہا۔ تاہم وال اسٹریٹ کیباہر سے مظاہرین کو ہٹانے کیلئے نیویارک پولیس نے مظاہرین کے چھ جنریٹرز اور ایندھن اٹھالیا۔ آج سے نیویارک میں برف باری شروع ہونے والی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ جنریٹرز اٹھائے جانے سے مظاہرین خود چلے جائیں گے۔ تاہم مظاہرین کا کہناہے کہ وہ پولیس کی تمام کوششوں کو ناکام بنادینگے۔اور احتجاج جاری رہیگا۔