امریکا نے خلیج فارس سے اپنا بحری بیڑا واپس بلالیا

US Ship

US Ship

معاشی بحران کے سبب امریکا نے خلیج فارس سے اپنا ایک بحری فوجی بیٹرا واپس بلالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی بحران امریکا کی فوجی مہم جوئی پر بھی اثرا انداز ہونے لگا ہے اور خلیج فارس میں موجود اس نے اپنا فوجی بحری بیڑا واپس بلا لیا ہے۔ اب خلیج فارس میں امریکا کا ایک بحری بیڑا رہ گیا ہے۔ خلیج فارس میں ایران پر نظر رکھنے کے لیے امریکا نے اپنے بحری بیڑے تعینات کر رکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے دفاعی کمپنیوں کے سربراہان کا بھی ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں اقتصادی صورتحال اور دفاع پر اس کے ممکنہ اثرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع نے دفاعی اخراجات میں کمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل درآمد کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔