امریکا نے لیبیا سے اپنا زیادہ تر سفارتی عملہ واپس بلا لیا

America

America

امریکا (جیوڈیسک) توہین آمیز، شرانگیز اور گستاخانہ فلم کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر اور لیبیا میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کئے گئے۔ بن غازی میں سفارت کار سمیت تین امریکی ہلاک ہونے کے بعد امریکا نے لیبیا سے اپنا زیادہ تر سفارتی عملہ واپس بلا لیا جبکہ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔لیبیا میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز اور تین امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکی حکام نے لیبیا سے زیادہ تر سفارتی عملہ جرمنی منتقل کردیا ہے۔ اس سے قبل صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہریتک لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا کی دشمنی اسلام سے نہیں بلکہ دہشت گردوں سے ہے۔ وائٹ ہاس نے دنیا بھر میں تمام امریکی سفارت خانوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا۔ دوسری جانب صدر اوباما اور نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا جس میں افغان صدر حامد کرزئی نے سفارت کار کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔