امریکا کا بگرام جیل افغان حکومت کے حوالے کرنے کا معاہدہ

bagram airbase

bagram airbase

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکا نے افغانستان کی بگرام ائیربیس میں قائم جیل کا انتظام افغان حکومت کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخظ کر دئیے۔ بگرام ائیربیس میں قائم جیل کی افغان حکومت کی حوالگی کے سلسلے میں دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدہ آج ہوا۔

معاہدے کے تحت بگرام ائیر بیس کی امریکی انتظامیہ جیل کا کنٹرول افغانی وزارت دفاع کے سینئر حکام کے حوالے کرے گی۔ افغان حکام نے معاہدے کو دونوں ملکوں کی فتح قرار دیتے ہوئے اسے دو طرفہ تعلقات کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔