امریکا کا خفیہ ہائپرسانک ہتھیار کا تجربہ

SUPERSONIC WEAPON

SUPERSONIC WEAPON

امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے دنیا کے کسی بھی کونے میں حدف کو نشانے بنانے والے جدید ہائپرسانک ہتھیار کا تجربہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہائپر سانک جدید ہتھیار کا تجربہ امریکی فوج کے برالکاحل رینج سے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریاست ہوائی سے چلنے والے ہتھیار نے طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو آدھے گھنٹے میں نشاہ بنایا۔ ٹی وی کے مطابق یہ ہتھیار اس ایڈوانس ہائپر سانک ویپن سسٹم اے ایچ ڈبلیو کا حصہ ہے۔ جو امریکی فوج نے دنیا کے کسی بھی کونے میں حدف کو نشانہ بنانے کیلئے تیتار کیاہے۔ یہ ہتھیار ایک خلائی گاڑی کے ذریعے چھوڑا جائیگا۔ یہ گاڑی خلائی شٹل کی طرح تین مرحلوں تک اپنی رفتار تیز کرتی ہے۔ اور رفتار تیز ہونے کے بعد اس ہتھیار کو اپنے حدف کی جانب چھوڑتی ہے۔
امریکی پروگرام کے مطابق خلائی گاڑی سے رفتار کے ساتھ خلا میں پہنچنے کے بعد اس ہتھیار کو اگر زمین کر جانب چھوڑا جائے تو ایک سے تین گھنٹے تک اپنے حدف تک پہنچے گا۔ ٹی وی کے مطابق آج کے تجربے کا مقصد صرف ڈیٹا اکٹھے کرنے تھا۔ کہ ہائپر سانک ٹیکنالاجی کہاں تک کام کرتی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے بیان کے مطابق یہ تجربہ ایروڈائنا مکس، نیویگیش، گائڈنس اینڈ کنٹرول اینڈ تھرمل پروٹیکشن ٹینکنولوجی کا حصہ ہے۔