ہیٹی کے صدر نے فوج کی دوبارہ بحالی کا اعلان کر دیا

haiti president

haiti president

ہیٹی کے صدر نے 1990 کے عشرے میں ختم کی گئی فوج کی دوبارہ بحالی کا اعلان کردیا۔ ہیٹی کے سابق صدر جین برئرینڈ ایرسٹائڈ نے اقتدار میں آنے کے بعد فوج کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہیٹی کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بحالی کے بعد فوج زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی۔ فوج کو جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے فراہم نہیں کئے جائیں گے۔