امریکا : گوانتا نا موبے سیکلئیر ہونے والے 55 قیدیوں کی فہرست جاری

prisoners

prisoners

امریکا (جیوڈیسک)امریکا نے گوانتا نا موبے سیکلئیر ہونے والے 55 قیدیوں کی فہرست جاری کر دی۔ ان قیدیوں کو دوسرے ملکوں کے حوالے کیا جائے گا ،یا رہا کیا جائے گا۔

ابائی ممالک کی جانب سے قبول نہ کئے جانے پر یہ قیدی گوانتاناموبے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ قیدیوں میں زیادہ کا تعلق یمن سے ہے۔ گوانتاناموبے میں ابھی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے 167 ملزم قید ہیں۔ گوانتاناموبے ریو ٹاسک فورس نے 68 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔ گوانتاناموبے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ قیدوں کو ابھی رہا کرنا سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کرسکتا ہے۔