امریکا: 16افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی کے کورٹ مارشل کا فیصلہ

US Soldier

US Soldier

امریکی فوجی حکام نے16 افغان شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی رابرٹ بیلز کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ 16 افغان شہریوں کو قتل کرنے والے رابرٹ بیلز کا کورٹ ما رشل کیا جائے گا اور اس کے لئے سزائے موت تجویز کی جائے گی۔

39 سالہ اسٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز پر الزام ہے کہ اس نے مارچ میں جنوبی افغانستان میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے فوجی اڈے کے قریب ایک گاؤں میں نو بچوں سمیت 16 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ جبکہ کچھ لاشوں کو جلا بھی دیا تھا۔ اس واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کو امریکی افواج نے معاوضہ ادا کیا تھا۔