امریکی بجٹ کے بارے میں مثبت اطلاعات، ایشین مارکیٹوں میں تیزی

Asian Markets

Asian Markets

ٹوکیو(جیوڈیسک) امریکی بجٹ کے بارے میں مثبت اطلاعات سے ایشین مارکیٹوں میں تیزی ، جاپان کی نکی مارکیٹ کا انڈیکس دس ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

نکی انڈیکس ایک اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے بعد اپریل کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔مورگن اسٹینلے ایشیا پیسفیک انڈیکس میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔

آسٹریلین ایس اینڈ پی انڈیکس میں اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد ، تائیوان انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔