امریکہ : اوہائیو میں برف باری ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

 

America Car Accidents

America Car Accidents

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں برف باری کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں شدید برف باری کے باعث چار مختلف حادثات میں 85 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز برف باری کے باعث حد نظر صرف سینتیس سے چھیالیس میٹر تک تھی۔ سٹرکوں پر برف کے باعث پھسلن بہت زیادہ تھی۔ ریاست اوہائیو میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بیس انچ تک برف باری متوقع ہے۔