امریکہ میں دوسرے ہفتہ بھی بیروزگاری میں اضافہ

 unemployment

unemployment

امریکہ(جیوڈیسک)گزشتہ ہفتے مزید امریکیوں نے بے روزگاری انشورنس کے دعوے دائر کئے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق روزگار مارکیٹ میں سست رفتار بحالی کے ساتھ یہ دوسرا مسلسل ہفتہ ہے۔ محکمہ محنت کی رپورٹ کے مطابق 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ابتدائی بے روزگاری دعوے کی تعداد 4000 اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 72 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ 4 ہفتوں کے اوسط کے مطابق یہ اضافہ 3 ہزار 750 کے ساتھ 3 لاکھ 68 ہزار ہے۔

شدید ترین کساد بازاری کے تین سال بعد دنیا کی سب سے بڑی معیشت پیداوار اور بلند شرح بے روزگاری سے نبردآزما ہے۔ جولائی میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 8.3 فیصد ہو گئی تھی اور ملکی معیشت میں 1 لاکھ 63 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے تھے۔