امریکہ نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارنے کے لئے یہ حرکت کی ہے ناموس رسالت کے لئے ہماری جان بھی قربان ہے

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) ایم پی ائے ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ امریکہ نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارنے کے لئے یہ حرکت کی ہے ناموس رسالت کے لئے ہماری جان بھی قربان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ونہار بوچھال کلاں کی اتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہے کہ وہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر احتجاج کریں امریکن سفیر کو بلا کر اسے وارنگ دی جاتے مگر حکمرانوں نے ایسا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف مسلم لیگ ن کے ووٹ توڑنے کے لئے ایک پارٹی کو سامنے لائی ہے تاکہ وہ عوام کو بے وقوف بنا کر ایک بار پھر اقتدار تک پہنچ سکے مگر پاکستان کے عوام ان کے ارادے بھانپ چکے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قیادت دیکھ کر ووٹ دیں کیونکہ ان کے ووٹ ہی ملک کا مستقبل سنوارنے میں کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قرضوں کا جو توق عوام کے گلے سے اتارا تھا موجودہ خکمرانوں نے ایک بار پھر عوام کے گلے میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کلر کہار کے مقام پر ٹراما سنٹر کے علاوہ چوآسیدن شاہ روڈ کی تعمیر ایک تاریخی کارنامہ ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں دو ارن روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اب بوچھال کلاں میں لڑکیوں کے لئے یہ کالج ہمارے مخالفین بھی اس کام کی تعریف کریں گے اب بوچھال کلاں میں ایک بڑا ہسپتال میرے منصوبے میں شامل ہے انہوں نے بوچھال کلاں کے لئے پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا اس تقریب سے پروفیسر اعجاز جنجوعہ پروفیسر عظمت علی جوگی ، حاجی ملک نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ایم پی ائے ملک تنویر اسلم سیتھی نے فیتہ کاٹ کر کالج کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر موجود عوام نے ایم پی ائے ملک تنویر اسلم کے عظیم کارنامے کو سراہا