امریکہ کا حقانی نیٹ ورک دہشتگرد قرار دینے پرتذبذب

haqqani

haqqani

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر اوباما انتظامیہ کشمکش کا شکار ہے۔امریکا حقانی نیٹ ورک کے کئی سینئر رہنماں کو دہشت گرد قرار دیاجاچکا ہے۔ کک آئی لینڈ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ کانگریس کے مطالبے کے مطابق وہ اپنی رپورٹ نو ستمبر کو پیش کریں گی۔ امریکی وزیرخارجہ کو کہا گیا تھا کہ وہ نو ستمبر تک حقانی نیٹ ورک کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کریں تاکہ اس گروہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکے اور باضابطہ اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی انتظامیہ کشمکش میں ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے یا نہیں۔نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے اس کی دو وجوہات بتائی ہیں۔ اوباما اِنتظامیہ کے کئی اراکین یہ سوالات اٹھا رہے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دینے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر کیا اثر پڑے گا اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کس طرح متاثر ہوں گے۔