امریکی انتخاب میں معاشی مامعلات سرفہرست،ڈالر کی قیمت میں کمی

Dollar Value

Dollar Value

امریکا(جیوڈیسک)امریکا میں صدارتی الیکشن کے دوران معاشی معاملات سر فہرست رہے جبکہ پولنگ ختم ہونے کے قریب پہنچتے ہی تمام بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایگزٹ پول کے مطابق امریکا اور عالمی معیشت پر صدارتی الیکشن کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ صدارتی مہم کے آخری دنوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاشی ایجنڈے کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل رہی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ الیکشن کا نتیجہ آنے سے نہ صرف امریکا بلکہ عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

ادھر جیسے جیسے پولنگ ختم ہونے کے قریب پہنچی، عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت بھی کم ہوتی گئی۔پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے تک ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قیمت کافی بڑھ گئی جو گیارہ ستمبر کے مقابلے میں بھی کافی زیادہ ہے۔