ایف بی آر کا محاصل کے مقررہ ہدف میں کمی پر غور

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) مالی سال 2012-13 کیلئے محاصل کے مقررہ ہدف میں 187 ارب روپے کمی لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصل کا مقررہ ہدف 2381 ارب روپے پر نظر ثانی کرکے 2194 ارب روپ تک لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ منظوری کے بعد ماہانہ اور سہ ماہی محاصل اہداف میں بھی کمی لائی جائے گی۔ ایف بی آر نے نئے ٹیکسوں کے اندراج سے 96 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا تھا جو کہ تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ ایف بی آر کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ماہ اکتوبر میں 140 ارب روپے کے محاصل جمع کئے گئے جبکہ ہدف 176 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ جولائی اور اکتوبر کے دوران 549 ارب روپے کے محاصل جمع کئے گئے۔

مقررہ اہداف 613 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مقررہ ہدف 437 ارب روپے کے برعکس 409 ارب روپے کے محاصل جمع کئے گئے۔