امریکی سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ، ہیلری

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکا (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ بن غازی میں امریکی سفارت کاروں کوفراہم کردہ سیکورٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور سفارتی عملے کو موثر سیکورٹی فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے وائٹ ہاوس کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لئے کام جاری ہے تا کہ مستقبل میں بن غازی جیسا واقعہ رونما نہ ہو۔ لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصیلٹ پر حملے میں چار امریکی سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے جن میں امریکی سفیر بھی شامل تھے۔