امریکا میں دوسرا صدارتی مباحثہ ہو گا نیویارک میں

Mitt Romney - Obama

Mitt Romney – Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں چھ نومبر کوصدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ مختلف سروے کے مطابق مٹ رومنی کو صدربراک اوباما پر چند ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

یہ بات تو طے ہوگئی ہے کہ براک اوباما تین اکتوبر کو ڈینور میں ہونے والے پہلے مباحثے میں مٹ رومنی کو شکست نہیں دے سکے اور ان کے حریف کی کارکردگی اس مباحثے میں بلاشبہ شاندار رہی اور سروے کے مطابق رومنی کے گراف میں تین پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اوباما کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔

امریکی عوام نے معیشت کو بہتر کرنے کیلیے پانچ نکات کو پسند کیا ۔ تازہ ترین سروے کے مطابق اوباما کا گراف سینتالیس اعشاریہ تین جبکہ مٹ رومنی کا گراف سینتالیس اعشاریہ چار پر ہے اور آج دونوں امیدواروں کے درمیان دوسری گریٹ ڈی بیٹ نیویارک کے ٹاؤن ہال میں ہو گی۔

ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کوروکنے کیلیے اوباما کو کڑی محنت کرنا ہوگی اور انہیں معیشت کو بہتر کرنے کیلیے نرم پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی۔