چلی میں مظاہرہ ، پتھراؤ، واٹرکینن سے مظاہرین کی دھلائی

Chile Protest

Chile Protest

چلی (جیوڈیسک)چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ملک کی سب سے بڑی کمیونٹی نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ہزاروں مظاہرین سانتیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کرسٹوفر کولمبس کی امریکہ آمد کے دن کو یوم سوگ کادرجہ دے کرتعطیل کی جائے، مظاہرین نے روایتی انداز میں رقص کیا اور گیت گائے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

مظاہرین پرامن انداز میں احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے موقع پر متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔