امریکی سینیٹ میں جان کیری کیلئے الوداعی تقریب منعقد کی گئی

John Kerry

John Kerry

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی سینیٹ میں جان کیری کیلئے الوداعی تقریب منعقد کی گئی، ارکان نے تالیوں میں رخصت کیا۔ سینیٹر یکم فروری سے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔میساچوسٹس سے منتخب ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری 28 برسوں سے امریکی سینیٹ اور سینیٹ کی امورِ خارجہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ الوداعی تقریب میں جان کیری نے کہا کہ وہ اب سینیٹر کے عہدے کے اعزاز کو یاد کریں گے۔

گزشتہ ماہ صدر اوباما نے امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ کے طور پر سینیٹر جان کیری کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد اب وہ ہلیری کلنٹن کی جگہ وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے سینیٹ کی رکنیت سے دستبردار ہو گئے۔

میساچوسٹس سے منتخب ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری 28 برسوں سے امریکی سینیٹ اور سینیٹ کی امورِ خارجہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ الوداعی تقریب میں جان کیری نے کہا کہ وہ اب سینیٹر کے عہدے کے اعزاز کو یاد کریں گے۔

گزشتہ ماہ صدر اوباما نے امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ کے طور پر سینیٹر کیری کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد اب وہ ہلیری کلنٹن کی جگہ وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے سینیٹ کی رکنیت سے دستبردار ہو گئے۔