امریکی صدارتی الیکشن : پیشگی ووٹنگ میں اوباما کو برتری

Barack Obama

Barack Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن کے لئے ہونے والی پیشگی ووٹنگ میں صدراوباما کو مٹ رومنی پربرتری حاصل ہوگئی ہے۔ امریکا کی چونتیس ریاستوں میں ڈھائی کروڑافراد الیکشن سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔ پیشگی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان چھ نومبرکوانتخابات کے بعد کیاجانا ہے۔

تاہم انتخابی ماہرین کے اندازوں کے مطابق صدر اوباما کو مٹ رومنی پر سبقت حاصل ہے۔ فیصلہ کن سمجھی جانے والی ریاستوں میں اوباما اپنے ری پبلکن حریف پر غالب رہے ہیں۔ ریاست کولوراڈو میں توقعات کے برعکس مٹ رومنی نے برتری حاصل کی ہے۔ گزشتہ الیکشن میں اس ریاست میں اوباما نے کامیابی حاصل کی تھی۔