رجب طیب اردگان کے غزہ کے مجوزہ دورے کیخلاف ہیں : امریکہ

America

America

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے ترکی وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے مستقبل قریب میں غزہ کے مجوزہ دورے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے مستقبل میں غزہ کے دورے کی بھی مخالفت کریں گے کیونکہ ان کا یہ دور خطے میں امن اور سکیورٹی کے حوالے سے مثبت پیشرفت میں معاون نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن انقرہ کے ساتھ اس دورے کے مقاصد کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے بات چیت جاری کی ہوئے ہے۔