امریکی عوام میں افغان جنگ کی مخالفت بڑھ گئی

afghan war

afghan war

امریکی عوام میں افغان جنگ کی مخالفت بڑھ گئی ہے۔ تریسٹھ فیصد شہریوں نے افغانستان کو دوسرا ویت نام قرار دے کر وہاں امریکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کی ہے۔ دو ہزار ایک میں کئے گئے سروے میں 57 فیصد امریکی عوام نے افغانستان پر حملے کے لئے حکومتی پالیسیوں کی حمایت کی تھی تاہم 10 سال بعد 63 فیصد عوام افغان جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
معاشی نا ہمواریوں اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام نے امریکی ٹی وی سی این این کے حالیہ سروے میں افغانستان کو امریکا کے لیے دوسرا ویت نام قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق 58 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو افغانستان میں ویت نام جیسی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ 34 فیصد نے افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کے حق میں رائے دی ہے۔
دوسری جانب اوباما انتظامیہ اور ریپبلکن تمام تر اختلافات کے باوجود صرف افغان پالیسی پر ہی متفق ہیں۔