امیتابھ بچن کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

the great gatsby

the great gatsby

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کے اینگری اولڈ مین امیتابھ بچن کی پہلی ہالی ووڈ فلم ۔ دا گریٹ گیٹس بے۔ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ آخرکار امیتابھ بچن نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ ہی لیا۔ ہالی ووڈ فلم دا گریٹ گیٹس بے،انیس سو بائیس میں لکھے گئے ناول پربنائی گئی ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد امریکا میں جنگ کے اثرات سے نکلنے کے لئے کافی تبدیلیاں کی گئیں۔ اس دوران کچھ لوگ اپنی دولت پر مغرور ہوئے۔

رومینس اور میوزک سے سجی فلم میں لیڈنگ رول ادا کیا ہے ہالی ووڈ ایکٹر لیونارڈی ڈیو کیپری نے۔ جبکہ بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن فلم میں میئرکا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن نے اس میں بلامعاوضہ کام کیاہے۔