امیدِ پاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو ،تقریری مقابلہ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی)اسلامی جمعیت طلبہ گجرات کے زیر اہتمام امیدِ پاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو ،تقریری مقابلہ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔جس میں مہمانان گرامی ڈاکڑ طارق سلیم (ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب)،برادر حسن جاوید شورش (معتمد جمعیت صوبہ پنجاب شمالی )،راجہ ارشد ایڈووکیٹ (امیر جماعت اسلامی گجرات شہر)عمیر عبدالرحمن (ناظم جمعیت گجرات ڈویژن )،برادرخطیب جمیل(ناظم جمعیت گجرات)کے علاوہ سکول و کالج کے پرنسپلز اور اساتذہ نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان کو تاریکی کے اندھیروں میں روشن مستقبل کی امید دلاتی ہے۔

مقررین نے کہا تمام طلبہ کو اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ مل کر ملک و قوم کے روشن مستقبل کی تعمیر میں ساتھ دینا چاہیے۔جمعیت نے ہر دور میں طلبہ کی رہنمائی کی ہے۔ اس کے علاوہ تقریری مقابلے اورسکول میں فرسٹ تھری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔اس پروگرام میں گجرات کے تمام سکول اور کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔اس پروگرام میںمقررین نے جمعیت کی کاوش کو سراہا۔اس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض برادر کمال چیمہ نے سرانجام دیے۔مہمانانِ گرامی اور پرنسپلز نے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔ پرنسپلز نے آیندہ بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ معتمد اسلامی جمعیت طلبہ گجرات برادر محمد شعیب ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز برادر اسد اللہ ،ناظم جامعہ کمال احمد بھی موجود تھے۔