سڑک علامہ اقبال روڈ کا میاں طارق محمود صوبائی اسمبلی اور راجہ خالد پرویز سابق کونسلر بلدیہ ڈنگہ نے باقاعدہ افتتاح کیا

دی ہیگ ہالینڈ : گزشتہ روز راجہ بازار ڈنگہ ضلع گجرات سے منسلک سڑک علامہ اقبال روڈ کا میاں طارق محمود صوبائی اسمبلی اور راجہ خالد پرویز سابق کونسلر بلدیہ ڈنگہ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ علامہ اقبال روڈ راجہ فاروق ممبر اوورسیز ایڈوریزری کونسل حکومت پاکستان نمائندہ جنگ ہالینڈ کے چھوٹے بھائی اور ہالینڈ میں مقیم راجہ سجاد حیدر کے والد راجہ خالد پرویز کی ذاتی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچی۔

ڈنگہ کے عوام کا بڑا درینہ مطالبہ تھا اس سڑک کا نام بھی راجہ خالد پرویز نے ہی تجویز کیا اس موقع پر راجہ بازار ڈنگہ راجہ خالد پرویز کی رہائیش گاہ پر ایک جلسہ عام بھی منعقد کیا گیا جس میں راجہ خالد پرویز کونسلر بلدیہ اور سابق صوبائی وزیر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں طارق مغمود نے خطاب کیا۔ یاد رہے راجہ خالد پرویز کے والد مرحوم ڈاکٹر راجہ اللہ دتہ خان بھی عرصہ دراز ڈنگہ کے چیئرمین رہے ہیں اُنھوں نے بے شمار رفاہی خدمات انجام دیں۔ پاکستان کے قیام پر اُنھیں میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں پرچم کشائی کا اعزاز حاصل ہے اس موقع پر اُنھوں نے سینکڑوں من مٹھائی تقسیم کی اور 5 ہزار مہاجرین کی خوردنوش کا انتظام کیا۔

Tariq Mahmood MPA Raja Khalid Parwez

Tariq Mahmood MPA Raja Khalid Parwez

Tariq Mahmood MPA Raja Khalid Parwez

Tariq Mahmood MPA Raja Khalid Parwez

Tariq Mahmood MPA Raja Khalid Parwez

Tariq Mahmood MPA Raja Khalid Parwez