امیر بھٹو کیخلاف مقدمات انتخابات سے قبل دھاندلی ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بھٹو کے خلاف مقدمات کو الیکشن سے قبل دھاندلی قرار دیدیا۔ اظہار یکجہتی کے لیے بدھ کو ن لیگ سندھ کااہم اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ۔

نواز شریف نے کارکنوں کواکتیس اکتوبر کو ممتاز بھٹو اور امیر بھٹو سے اظہار یکجہتی کے لیے لاڑکانہ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ نواز شر یف نے کہا کہ جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے ممتاز بھٹو اور امیر بھٹو کو ن لیگ میں شمولیت کی سزادی جارہی ہے۔ وفاق کیایما پر سندھ حکومت کی مشینری انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سیکارکنوں کو حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ امیر بھٹوکے خلاف جھوٹے مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔