انڈونیشیا:پولیس نے جیل سے قبضہ چھڑانے کیلئے کوششیں تیز کردیں

bali

bali

انڈونیشیا کی پولیس نے جزیر ہ بالی میں قیدیوں کی جانب سے قبضہ کی گئی جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ جزیرہ بالی کی کیروبوکان جیل میں گزشتہ ہفتے قیدیوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد قیدیوں کے ایک گروپ نے جیل میں موجود سیکورٹی گارڈز پر حملہ کیا اور جیل میں مختلف مقامات پر آگ لگا کر قبضہ کر لیا۔

پولیس نے فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ بجھائی جبکہ حکام نے بجلی کاٹ کر مسلح پولیس اہلکار جیل کی حدود میں تعینات کردئیے اور مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔