اوبامہ کا منموہن کو فون، سانحہ واشنگٹن پر اظہار تعزیت

Obama-Manmohan singh

Obama-Manmohan singh

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے واشنگٹن میں گوردوارے پر افسوسناک حملے کے نتیجے میں ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ سکھ کمیونٹی امریکی معاشرے کا ایک ضروری اور متحرک حصہ ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ اس لحاظ سے اور بھی المناک ہو جاتا ہے کہ یہ ایک عبادت گاہ بھی تھی۔

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے سانحے پر امریکہ سے تعزیت کے پیغامات اور مقامی پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے واقعے پر فوری ایکشن پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذہبی آذادی اور عبادت کی آذادی پر دونوں ممالک ایکدوسرے کا احترام کرتے ہیں۔