ایران پر دباؤ کیلئے ہیلری کی جنوبی افریقا کی یاترا

hillary clinton

hillary clinton

امریکا (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے جنوبی افریقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کو قائل کرے کہ وہ اپنے جوہری عزائم سے باز رہے۔ کیپ ٹان میں تقریب سے خطاب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری عزائم خطے میں امن منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ ادھر ایران نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے اس کے جوہری پروگرام پر تنقید پر ایک بار پھر کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کی موجودگی کے دوران کیپ ٹان میں طلبا نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسی کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین امریکہ کیخلاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے امریکہ کی مشرق وسطی سے متعلق پالیسی کو خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا۔