اوک لینڈ: مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ، 19 افراد گرفت

oakland

oakland

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوک لینڈ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران، انیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کنونشن سینٹر کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے آکیو پائے اوک لینڈ مہم کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں، بھاری پائپ، پتھر وں اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ جلتے ہوئے گولے بھی پھینکے۔ مظاہروں کے منتظمین نے تحریک کے دفتر کے قیام اور بے گھر افراد کی جانب توجہ دلانے کی مہم شروع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔