اٹھارہ مارچ کے بعد نگراں حکومت قائم کی جائیگی، قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ کہتے ہیں پارلیمنٹ کی مدت اٹھارہ مارچ کو پوری ہوگی جس کے بعد نگراں حکومتیں قائم کی جائیں گی۔ وہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعدوزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔ نگراں حکومت کا معاملہ مشاورت طے کریں گے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا حکومت الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مشاہد حسین سید نے بتایا الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہئے، بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کی تجویز الیکشن کمیشن نے پیش کی۔