جنرل کیانی کا دورہ روس پروگرام کے مطابق ہوگا، وزارت دفاع

Ashfaq Pervez Kayani

Ashfaq Pervez Kayani

پاکستان(جیوڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی آئندہ ماہ کے اوائل میں پروگرام کے مطابق روس کا دورہ کریں گے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کی منسوخی اور چار ملکی سربراہ کانفرنس موخر ہونے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اس تناظر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا دورہ روس بھی شائد کھٹائی میں پڑ جائے۔

تاہم وزارت دفاع کے ذمہ دار ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی روس کا دورہ کریں گے اور ان کا دورہ روس پروگرام کے مطابق اکتوبر کے اوائل میں ہی ہوگا۔