اکشے کمار کی نئی فلم کھلاڑی 786 کا ٹریلر جاری

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کے ساتھ واپس آرہے ہیں، ان کی نئی ایکشن فلم کھلاڑی 786 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار اشیش آرموہن کی اس فلم میں اکشے کے ساتھ اداکارہ آسن، متھن چکرورتی، پاریش راول اور ہمیش ریشمیا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی موسیقی ہمیش نے دی ہے۔ اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی 420 کے 12 سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم 786 کو اکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 7 دسمبر کو سینما گھروں کی زنیت بنے گی۔