ہالی وڈ اداکار پریمیئر میں شرکت کیلیے نیوزی لینڈ پہنچ گئے

Hollywood

Hollywood

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم ہابٹ کی کاسٹ پریمیئر میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ ہالی وڈ اداکار ایک طیارے میں ویلنگٹن پہنچے اس طیارے پر فلم کا پوسٹر چسپاں کیا گیا تھا۔ ویلنگٹن آنے والوں میں فلم کے ڈائریکٹر سرپیٹر جیکسن اور اداکار مارٹن فری مین، ایلیجا ووڈ اور رچمنڈ آرمیٹیج شامل ہیں۔

پریمیئر کی تقریب کل ہو گی ہابٹ فلم مصنف جے آر آر ٹولکن کے ناول پر مبنی ہے۔ ہابٹ سیریز کے تحت تین فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔ پہلی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی جبکہ دوسری فلم اگلے برس دسمبر میں اور تیسری جولائی دو ہزار چودہ میں ریلیز کی جائے گی۔