ایلٹن جان نے اپنا کنسرٹ باغی آرٹسٹ کے نام کر دیا

Elton John

Elton John

برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنا کنسرٹ باغی آرٹسٹ “آئی وی وی” کے نام کرکے سب کو حیران اور چینی حکومت کو ناراض کر دیا۔ ایلٹن جان بیجنگ کے ماسٹر کارڈ ارینا میں کنسرٹ کر رہے تھے۔ دو ہی گانوں کے بعد انہوں نے اپنا کنسرٹ “آئی وی وی ” کے نام کرنے کا اعلان کر دیا جس پر دس ہزار کے لگ بھگ حاضرین حیران رہ گئے۔

ایلٹن جان کا کنسرٹ دو گھنٹے جاری رہا۔ اگر چینی حکام نے منسوخ نہ کر دیا تو ایلٹن جان چھ دسمبر گوانگ زو میں کنسرٹ کریں گے۔ آئی وی وی آزادی اظہار پر چینی حکومت کی پابندی پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور اس جرم میں گزشتہ برس انہیں اکاسی دن قید کی سزا بھی دی گئی تھی۔