کیلی فورنیا : چینی لالٹین شو ، روشنیوں کا خوبصورت نظارہ

California

California

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چینی لالٹین شو کا اہتمام کیا گیا۔ کرسمس کے موقع پر چین کی جانب سے لالٹینوں سے بنے اسی ماڈلز کیلی فورنیا کے گریٹ امریکا پارک میں نصب کر دیئے ہیں جن کی خوبصورت روشنوں نے عجب سماں باندھ دیا۔

ان لالٹینوں کو مختلف اشکال میں ڈھالا گیا تھا جن میں چین کا ثقافتی نشان ڈریگن اور پانڈا بھی شامل تھے۔ ان شاہکار لالٹیں کو چین بھر سے فنکاروں نے تیار کیا تھا۔ اب تک 40 سے زائد ممالک میں چینی فنکار اپنی لالٹینوں سے اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔