ایبٹ آباد آپریشن پر لکھی جانیوالی کتاب نوایزی ڈے فروخت کیلئے پیش

Easy Day book

Easy Day book

امریکا(جیوڈیسک)اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن میں شریک سابق امریکی نیوی سیل کی کتاب” نوایزی ڈے” امریکا میں فروخت کیلئے پیش کردی گئی .پینٹاگون کا کہناہے۔کتاب میں اہم راز افشاں کئے گئے ہیں۔

امریکا کے سابق نیوی سیل میٹ بسونیٹ کی اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔اس کتاب کو آج امریکا میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا جسے قارئین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔

دوسری جانب کتاب کی فروخت شروع ہونے پر پینٹاگون نے کہا ہے کہ کتاب میں انتہائی حساس اورخفیہ معلومات موجود ہیں۔ پینٹاگون ترجمان جارج لٹل کا کہنا ہے کتاب کے مصنف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔