ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد کرینہ سے شادی کر لوں گا،سیف

saif ali khan

saif ali khan

بالاخر سیف علی خان نے اپنے اور کرینہ کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کی افواہوں کو غلط ثابت کر دیا۔بالی وڈ چھوٹے نواب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہوم پروڈکشن کی ریلیز کے بعد کرینہ سے شادی کر لیں گے۔
سیف علی خان کی ہوم پرڈکشن ایجنٹ ونود دس فروری دو ہزار بارہ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ سیف کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز کے بعد بے بو کو اپنی دلہن بنا لیں گے۔ بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اور کرینہ کے تعلقات ختم ہونے والی افواہیں سن کر بہت افسوس ہوا لیکن ان افواہوں نے ان کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں ڈالا۔ بالی وڈ کا برنجیلا کپل گذشتہ چار برس سے اسکینڈل کی زد میں تھے لیکن اب سیف علی خان کی جانب سے شادی کی یقین دہانی کے بعد افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔