لاس اینجلس میں 63ویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب

emmyaward

emmyaward

لاس اینجلس میں تریسٹھواں ایمی ایوارڈشو۔۔جس میں ہالی ووڈاور ٹیلیوژن کے نامورستاروں نے شرکت کی۔لاس اینجلس کی خوبصورت شام میں ہالی ووڈاداکاروں کی آمد ہوئی۔ چمکتے چہرے ، آنکھوں میں ایوارڈجیتنے کی امیدلئے ریڈکارپٹ پر آتے فنکار ۔۔ایوارڈشو تو ایک طرف۔ ان کے فیشن دیکھنے لائق تھے۔
گلیمر اور شوبزکا ملاپ تو یوں ہوا کہ سماں ہی بدل گیا۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم اور دلوں کی دھڑکنیں ہوئیں تیز ۔ کامیڈی ڈرامہ ماڈرن فیملی نے بیسٹ کامیڈی پلے کاایوارڈجیتا۔ میلیسامک کارتھی نے کوئین آف کامیڈی کا تاج اپنے سرپر سجایا۔ جان اسٹیورٹ نے بہترین کامیڈی رائٹر کا ایوارڈجیتا۔ لیکن ایمی ایوارڈزشو کا اصل میلہ لوٹا برٹش پیریڈ شو ۔۔ڈائون ٹائون ابے۔۔نے۔ جس نے ایک دو نہیں چھ ایوارڈز جیت لئے۔
پہلی بار چھوٹی اسکرین پر اداکاری کرنے والی ہالی ووڈایکٹرس کیٹ ونسلیٹ نے ٹی وی ناظرین کابھی دل موہ لیا اور اپنے ڈرامہ سیریل میڈ مین کے ذریعے بیسٹ ایکٹرس کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ایوارڈلیتے ہوئے کیٹ کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ جب فتح ہو اوراس کا جشن نہ منایا جائے ایسا ہونہیں سکتا۔جیت کی خوشی میں ان ستاروں نے لاس اینجلس میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔یوں گلیمر اور روشنیوں کی چکاچوند میں چمکتے چہروں سے اس خوبصورت تقریب کا اختتام ہوا۔