ناظرین کو جوکر سے زیادہ اسپیڈی سنگھ پسند آئے گی ، اکشے

speedysingh

speedysingh

بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اپنی فلموں کو خود ہی نمبر دینے لگے ۔ کہتے ہیں اسپیڈی سنگھ جوکر سے زیادہ پسندآئے گی۔ بالی ووڈ کی تاریخ میں اب تک تو شائقین فلم ہی فلموں کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں رائے دیتے ہیں لیکن بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کے کیا کہنے ۔جنھوں نے دوسروں سے پہلے خود اپنی فلم کے بارے میں ریمارکس دے دیئے، کہ فلم اسپیڈی سنگھ تو ان کی فلم جوکر سے زیادہ منفرد ہے ۔
اسپیڈی سنگھ اکشے کمار کی ہوم پروڈکشن ہے جو کینیڈین اور بھارتی فلمسازوں کی مشترکہ پیشکش ہے۔اکشے کی فلم ہو اور سکھ اور کھیل نہ ہوں ایساتو ہو نہیں سکتا ۔فلم کی کہانی کھلاڑیوں کر گرد گھومتی ہے جو ہاکی کھیلتے ہوئے دل کے کھیل بھی خوب کھیل جاتے ہیں ۔فلم میں عامر خان کی طرح اکشے نے بھی آئٹم نمبر کے ذریعے گیسٹ اینٹر ی دی ہے۔۔ خالصتا پنجابی سکھ خاندان پر بنائی گئی کامیڈی فلم اسپیڈی سنگھ تئیس ستمبر کوریلیز کی جائے گی۔