ایران ، اسرائیل جوہری پروگرام ختم کریں ، سعودی عرب

Saudi arabia

Saudi arabia

سعودی عرب (جیوڈیسک) ایران اور اسرائیل مشرق وسطی کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں،عالمی برادری دونوں ممالک سے جوہری ہتھیار تلف کروائے،جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کا مطالبہ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا کہ مشرق وسطی کے پائیدار امن کے لئے اسرائیل اور ایران کے جوہری ہتھیار کسی بھی وقت خطے کے امن کو تباہ کر سکتے ہیں،لہذا عالمی برادری فوری طور سے ان ممالک کے خطرناک اور مہلک ہتھیاروں سے خطے کو آزاد کرائے۔

سعودی عرب نے جنرل اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ مشرق وسطی کومہلک ہتھیار رکھنے والے ممالک سے پاک خطہ قرار دیا جائے تاکہ مشرق وسطی کی پائیدار ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آسکے۔انہوں شام میں جاری پر تشدد ھنگاموں کو جلد ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یمن میں پر امن انتقال اقتدار کی حمایت کی۔