ایران میں آج انتخابات ہو رہے ہیں

iran election

iran election

ایران :(جیو ڈیسک)ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج ہو رہی ہے جس میں چار کروڑ آٹھ لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی دو سو نوے نشستوں کے لئے تین ہزار پانچ سو امیدوار مد مقابل ہیں۔

ایران کی اصلاح پسند جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اصل مقابلہ صدر احمدی نژاد اور روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے حامیوں کے درمیان ہے۔ انتخابات کی کوریج کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی صحافی بھی ایران میں موجود ہیں۔