ایران نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی

Iran

Iran

ایران(جیوڈیسک) تہران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ رائی پابندیوں کے ہوتے ہوئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔ تہران میں فضائیہ کے کمانڈروں سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ائی نے کہا کہ امریکا نے بندوقوں کا رخ ایران کی جانب کیا ہوا ہے اور مذاکرات بھی کرنا چاہتاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ امریکی پیش رفت پر خوش ہورہے ہیں لیکن اِن مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکی نائب صدر نے ایک بیان میں ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کی جس کا ایرانی وزارت خارجہ نے خیرمقدم کیا تھا۔