ایشا دیول کر رہی ہیں منگنی ویلنٹائن کے موقع پر

esha deol

esha deol

بالی وڈ میں مچی ہے دھوم شادیوں کی، اب فلم دھوم میں دھوم مچانے والی ایشا دیول کو ہی دیکھ لیں۔ آج کل کر رہی ہیں شادی کی تیاریاں ایشا دیول ویلن ٹائن ڈے سے دو دن پہلے منگنے کی انگوٹھی پہنا رہی ہیں اپنے پرانے بوائے فرینڈ بھارت تھکتھنی کو۔

تھکتھنی ممبئی میں بز نس کر تے ہیں لگتا ہے ایشا بوائے فرینڈ کے ساتھ ویلنٹائن مناتے مناتے تھک گئی ہیں اس لئے تو اس بار انھوں نے سوچا کہ کیوں نہ ویلنٹائن بوائے فرینڈ کی بجائے منگیتر کے ساتھ منایا جائے ، ایشا کے ممی پاپا یعنی وراسٹائل دھرمیندر اور ان کی خوبصورت اہلیہ ہیما مالنی سمیت پورا خاندان ایشا کی منگنی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایشا دیول نے فلمی کیرئیر کا آغاز دو ہزار دو میں کیا لیکن چرالیا ہے تم نے، نہ تم جانو نہ ہم اور دھوم جیسی سپر فلموں میں کام کیا۔ منگنی تو کر رہی ہیں ایشا لیکن آگے دیکھنا ہے کہ اپنے والدین کی طرح کامیاب ازدواجی زندگی گزار پاتی بھی ہی کہ نہیں۔