ایشا دیول 29 جون کو پیا کی ہو جائیں گی

Esha Deol

Esha Deol

ممبئی: (جیو ڈیسک) ایشا دیول انتیس جون کو پیا گھر سدھار رہی ہیں۔ماما ہیما مالنی نے تاریخ کا اعلان کر دیا۔ڈریم گرل کی زندگی کا ایک اور ڈریم پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان کی بڑی صاحبزادی ایشا دیول رواں ماہ کی انتیس تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ایشا کی شادی کی رسومات روایتی انداز میں ممبئی کے ایک مندر میں ادا کی جائئیں گی۔ اس موقع پر صرف لڑکے اور لڑکی والوں کے قریبی رشتے داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔اگلے دن یعنی تیس جون کو پاپا دھرمیندر اور ماما ہیما مالنی کی جانب سے ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈنر دیا جائے گا۔