ایف اے کپ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو 0-1 سے ہرا دیا

Manchester United

Manchester United

ایف اے کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

لندن میں کھیلے گئے فٹبال ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے چوتھے رانڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ میزبان ٹیم مین یو کی جانب سے کھیل کے نویں منٹ میں سٹرائیکر وین رونی نے شاندار گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی اور ٹیم کی فتح کا باعث بنی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم دو ہزار چار کے بعد سے ایک بار بھی ایف اے کپ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا ہے تاہم چوتھے راؤنڈ میں اپنے دوسرے میچ میں مانچسٹر کا اگلا مقابلہ فلہم سے ہو گا۔