ایکسپنڈیبلز ٹو نے دوسرے ہفتے بھی میدان مار لیا

Expendibles 2

Expendibles 2

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) اسی کی دہائی کے ہالی ووڈ سپراسٹارز سے بھری فلم ایکسپنڈیبلز ٹو نے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر میدان مار لیا ہے۔ سائمن وسٹ کا شاہکار ایکس پنڈیبل ٹو نے ریلیز ہونے کے ایک ہفتیبعد ہی امریکی باکس آفس پر تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا کاروبار کرکے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

فلم کی کاسٹ میں سلور اسٹالون ، آرنلڈ شوازنیگر شامل ہیں جن کو ایکشن فلم کی کامیابی کے لیے آئیکون سمجھا جاتا ہے۔ اس ہفتے ایکسپنڈیبلز ٹو نے نہ صرف امریکی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا بلکہ کینیڈا کے سینماگھروں پر بھی اچھا بزنس کرر ہی ہے۔