پاکستانی اداکارہ مونا لیزا اب بالی وڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

Mona Lisa

Mona Lisa

بالی وڈ (جیوڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ مونا لیزا اب بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم سیریز مردڑ کے تیسرے سیکوئل میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

مونا لیزا ا س سے قبل معروف گلوکار ہمیش ریشمیا کے گانے کجرارے میں اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے پہلے ہی بھٹ کیمپ کو خاصی متاثر کرچکی تھیں۔مونا لیزا نے چند روز قبل فلم کے کنٹریکٹ پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں ۔مونا لیزا نے اپنے فلمی کیریر کا آغاز پاکستانی ہدایت کار ایس سلیمان کی فلم رابعہ زندہ رہے گی سے کیا تھا۔مرڈر سیریز کی پہلی فلم میں ملکہ شیروات جبکہ مرڈر ٹو میں جیکولین فرنانڈس اپنی بے ساختہ اداکاری سے فلم کو باکس آفس پر کامیاب بنایا تھا۔