ای ڈی او ایجوکیشن سے سٹیزن فرنٹ کے وفد کی ملاقات

گجرات : (جی پی آئی) ای ڈی او ایجوکیشن سے سٹیزن فرنٹ کے وفد کی ملاقات مختلف تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے سٹیزن فرنٹ کے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع گجرات میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، اور تعلیمی معیار پہلے سے مزید بہتر کیا جائیگا ، ای ڈی او نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے، جبکہ محکمہ تعلیم پنجاب یہ چاہتا ہے کہ ضلع گجرات میں تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر ضلع کو صوبے کے پہلے نمبر پر لایا جائے۔

کیونکہ اس وقت ضلع گجرات صوبہ بھر میں 30ویں نمبر پر ہے، سٹیزن فرنٹ کے وفد نے نظام تعلیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس موقع پر سٹیزن فرنٹ کے سٹی صدر شیخ عرفان پرویز، نائب صدر عامر جاوید چوہدری، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی موجود تھے۔