گجرات کے نوجوان نے 150کلو کا وزن اٹھا کر 50 ہزار روپے کا انعام جیت لیا

گجرات : گجرات کے نوجوان نے 150 کلو کا وزن اٹھا کر 50 ہزار روپے کا انعام جیت لیا ، تفصیلات کے مطابق لائف سٹائل جم گجرات کے نوجوان سلیمان بہادر سکنہ محلہ چاہ کھولے نے کھاریاں کے نواحی علاقے سدکال میں منعقدہ میلے میں 150کلو گرام کا پتھر اٹھا کر 50ہزار روپے کا نقد انعام جیت لیا ، نوجوان نے کہا کہ میری کامیابی میرے والدین کی دعائوں اور میرے استاد سید فرخ شاہ کی مرہون منت ہیں ، میں اپنی محنت جاری رکھوں گا اور آئندہ بھی اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لوں گا ، نوجوان کا گجرات پہنچنے پر نوجوانوں نے بھرپور استقبال کیا اور موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔